24 October 2018 - 21:58
News ID: 437496
فونت
آیت الله مدرسی:
سرزمین عراق کے عالم دین نے بیان کیا: حضرت اباعبدالله الحسین علیہ السلام کے زائرین اپنے نفس کا ضرور محاسبہ کریں ، ماضی میں انجام دی ہوئی گناہوں کو یاد کریں اور استغفار کریں یا اس کے تکرار نہ کرنے کا عھد کریں ۔
آیت الله مدرسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اربعین کے موقع پر اپنے صادر کردہ پیغام میں کہا: امام حسین (علیه السلام) نے عاشور کے دن فرمایا کہ «هَلْ‏ مِنْ‏ ذَابٍ‏ يَذُبُّ عَنْ حَرَمِ رَسُولِ اللَّهِ؟ هَلْ مِنْ مُوَحِّدٍ يَخَافُ اللَّهَ فِينَا؟ هَلْ مِنْ مُغِيثٍ يَرْجُو اللَّهَ فِي إِغَاثَتِنَا، ہے کوئی جو حرم رسول خدا(ص) کا دفاع کرسکے ؟ ہے کوئی موحد جو ہم پر ہونے والے ظلم کی بہ نسبت ڈرے ، کیا کوئی فریاد سننے والا ہے جو خدا لَئے ہماری فریادیں سن سکے ؟!» آپ زائرین نے سیدالشهدا(علیه السلام) کی غمگین آواز پر لبیک کہا اور تہ دل سے لبیک یا حسین کا نارہ لگایا ۔

انہوں ںے اباعبدالله الحسین (علیه السلام) کے زائرین کو خدا کا مہمان جانا اور کہا: امام رضا (علیه السلام) کی حدیث میں آیا ہے کہ «مَنْ زَارَ قَبْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام بِشَطِّ الْفُرَاتِ كَانَ كَمَنْ زَارَ اللَّهَ فَوْقَ عَرْشِهِ» جس نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی فرات کے کنارے زیارت اس نے عرش اعظم پر خداوند متعال کی زیارت کی ۔

سرزمین عراق کے اس عالم دین نے کربلا معلی کو بہشت کا ٹکڑا جانا اور کہا: اس مقدس مقام کی زیارت کے لئے کروڑوں لوگ زیارت کے لئے مشرف ہوتے ہیں اور اپنی بخشش و غفران الھی کی امید رکھتے ہیں ۔

انہوں ںے محاسبہ نفس کو ضروری جانا اور کہا: حضرت اباعبدالله الحسین علیہ السلام کے زائرین اپنے نفس کا ضرور محاسبہ کریں ، ماضی میں انجام دی ہوئی گناہوں کو یاد کریں اور استغفار کریں یا اس کے تکرار نہ کرنے کا عھد کریں ۔

آیت الله مدرسی نے واضح طور سے کہا: امام حسین(علیه السلام) کے زائرین بہشت میں ہیں لہذا وہ خود کو شیطانی وسوسوں سے دور رکھیں ، جیسا کہ ہمارے باپ حضرت آدم علیہ السلام کو شیطان نے جنت سے نکالا ویسے ہی اگر ہم بھی اپنے قسم خوردہ دشمن کی بہ نسبت ہوشیار نہ رہے تو ممکن ہے کہ ہم بھی شیطان وقت کی جال میں پھنس جائیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬